Articles

The Living and the Dead

The Living and the Dead

Urdu

ذکر اللہ زندگی ہے، اور ذکر نہ کرنا موت۔ 

حضور نبی رحمت ﷺ نے فرمایا، جو شخص اپنے رب کو یاد کرتا ہے اور جو شخص اپنے رب کو یاد نہیں کرتا ان کی مثال اس طرح ہے جیسے زندہ اور مردہ۔

عام طور پر ہم اسے زندہ سمجھتے ہیں جو چلتا پھرتا کھاتا پیتا بولتا ہو۔ لیکن حدیث پاک کے مطابق زندہ وہی ہے جو اللہ کا ذکر کرے۔ زمین و آسمان میں ہر شے اللہ کی تسبیح بیان کرتی ہے، سوائے انسان کے، جسے اختیار دیا گیا ہے کہ وہ چاہے تو ذکر کرے اور چاہے تو نہ کرے (گو کہ اس کی پیدائش کا مقصد اللہ کی عبادت اور اس کا ذکر ہی ہے)۔

اس لحاط سے پتھر، پہاڑ اور دیگر بظاہر مردہ نظر آنے والی چیزوں میں بھی حیات ہے۔ دوسری طرف انسان اگر اللہ کے ذکر سے بے پرواہ ہو جائے تو اس کا شمار مردوں میں ہو گا۔ اللہ تعالیٰ اپنے ذکر میں غفلت سے بچائے۔

 

English

"The one who remembers his Rabb and the one who does not remember his Rabb are the like of the living and the dead." [Bukhari 6407]

Related Articles