Zikr Allah: the Awaisi Tareeqa
The Awaisi Tareeqa (method) of Zikr involves practicing Zikr of Ism Zaat, that is "Allah". The Zikr is practiced in the heart, hence no words are spoken and the mouth remains shut. The Zikr is coordinated with breathing, where each inhaling of breath is thought of as the word "Allah", and each exhaling is thought of as "Hu". Hu (ھُو) is a pronoun for the Name "Allah".
What is "Allah Hoo"?
People often ask the meaning of "Hu". Hu is a pronoun for Allah. It comes from the Quran. There are numerous verses that contain this pronoun, such as in "ھو الحئی القیوم". "Allah Hu" means "there's only Allah". In other words, there's none but Allah. This is the same as saying "La Ilaha ill-Allah".
The Lata-if: Subtle Points in the Chest
Zikr-Allah is practiced by concentrating on some points or areas located in the chest. These subtle points are known as "Lata-if" which is the plural of "Latifa" (something subtle or intangible). Lata-if are practiced in all Sufi Silsilas, but their number and position may be slightly different across different Silsilas. The truth is that all other Silsilas of Tasawwuf have become almost extinct, except Silsila Naqshbandia Awaisiah. Therefore, the proper benefit can only be achieved by practicing the Lataif by the Naqshbandi Awaisi Tareeqa.
Lataaif of the Rooh
In Silsila Naqshbandia Awaisia, there are five Lataaif of the Rooh (spirit). These five points are located in the chest. Their names and locations are as follows:
- First Latifah Qalb: It is superimposed on the physical heart, to the left side of the chest, just below the left nipple.
- Second Latifah Rooh: It is located on the right side of the chest, directly opposite to the First Latifa.
- Third Latifah Sirri: Above the First Latifah, 1-2 inches above the left nipple
- Fourth Latifa Khaffi: It is placed above the Second Latifa, directly opposite to the Third Latifah.
- Fifth Latifa Akhfa: Located in the center of the chest, on the breast bone.
These subtle entities can be considered as parts of the Rooh. These are not from this world, but from Alam-e-Amr. Allah SWT says in the Quran:
وَيَسءلُونَكَ عنْ الرُّوحِ قُلْ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي
"They ask you about the Rooh. Say, 'The Rooh if by the Amr of my Lord.'"
Bani Israeel 85 (17:85)
Hence, these entities or Lata-if are extensive in nature, and can reach all the way to the highest Realm, the Alam-e-Amar, when they are energized. These Lata-if are like the batteries or the storage in which the Lights of Allah are received and stored through Zikr-Allah.
Lataaif of the Body
Other than the above-mentioned five Lataif of the spirit, there are two more Lataif of the body. Their names and positions are as follows:
- Sixth Latifah Nafs: Located on the forehead.
- Seventh Latifah Sultan-ul-Azkaar: The whole body is considered as one Latifa.
It is not compulsory to know the names of the Lata-if for practicing Zikr. But one must know the positions.
The Way of Zikr
It is mandatory to have an accomplished Sufi as your guide if you want to pursue the path of Salook, the true Sufi path. You cannot usually start a Sufi way of Zikr after reading it somewhere or hearing it from somebody. This is because the connection of the heart or Qalb must be made with the Divine Lights (Anwaraat). The Lights travel from chest-to-chest. Only an accomplished Sheikh or his representative can connect your spiritual heart of the seeker with the divine lights and help the seeker make progress on the spiritual path of Sulook. Our Murshid Hazrat Ghulam Muhammad (may Allah SWT give hime a long and healthy life) has granted general permission to anyone who wants to practice Zikr for Allah's Pleasure and self reformation. You can start practicing the dhikr on your own or join Hazrat Ghulam Muhammad in online Zikr that he conducts live three time everyday.
The Awaisi Method of Zikr Allah
If you practice ZikrAllah in the following way, you can experience some of the feelings and conditions of Sufism.
Before Starting Zikr
Choose a place to meditate where there are no distractions. Sit facing the Qibla. If necessary, turn off the light. Keep eyes and mouth closed and breathe through the nose. Take smaller breaths than usual. Recite only with the breath. Don't say anything with your mouth.
Method of Zikr Allah Hu on Lataif
Begin the dhikr by reciting the third Kalimah, ``Awzoo Ballah'' and Bismillah.
When you inhale, think of it as the name of Allah. In your thought, lift Allah's Name from the Latifah and take it to Arsh Ma'ala.
When you exhale, think of it as Hoo (ھُو) and strike the Latifah with the word Hoo, a pronoun for Allah.
Do the same for the second, third, and other Lataif after the first one.
Do dhikr for about two to three minutes on each Latifa. Just do it with breathing and focus on Allah and Hoo.
Take care of absorption during dhikr that the divine lights are being absorbed in your Lataif.
After doing all the seven Lataif, then come back to the first Latifa (Qalb). After repeating the first Latifa for a while, normalize your breathing, close your eyes and meditate.
Sufi Meditation
If you are a beginner, you can meditate by focusing on your heart (Qalb) and on the Name of Allah. Think that the Lights are getting absorbed in your Lataif. With your Qalb, try to focus on the Arsh. Try not to think of anything other than Allah during the Zikr and meditation. If the thought goes astray, bring it back to Allah and Hoo.
Online Zikr Allah
Our Murshid Hazrat Ghulam Muhammad performs dhikr online thrice daily. One Zikr session with Hazrat Ji is more effective than 100 sessions done by yourself. Online Zikr is done on Zoom. To join Zikr, download Zoom and click here at the time of Zikr.
To know the latest timings of online zikr, send a message on WhatsApp 009230304444017.
ذکر اللہ: اویسی طریقہ
ذکر کے اویسی طریقہ میں اسم ذات یعنی "اللہ" کا ذکر کیا جاتا ہے۔ یہ ذکر دل میں کیا جاتا ہے لہٰذا بات نہیں ہوتی اور منہ بند رہتا ہے۔ ذکر کو سانس لینے کے ساتھ مربوط کیا جاتا ہے، جہاں ہر سانس اندر کھینچنے کو لفظ "اللہ" سمجھا جاتا ہے، اور سانس باہر نکالنے کو " ھُو" سمجھا جاتا ہے۔” ھُو” اسم "اللہ" کا ضمیر ہے۔
اللہ ھُو سے کیا مراد ہے؟
لوگ اکثر "ھُو" کا مطلب پوچھتے ہیں۔ ہو اللہ کے لیے اسم ضمیر ہے۔ یہ قرآن سے آیا ہے۔ اس ضمیر پر مشتمل متعدد آیات ہیں، جیسے "ھو الحئی القیوم" ۔ "اللہ ھو" کا مطلب ہے "صرف اللہ ہے"۔ دوسرے لفظوں میں اللہ کے سوا کوئی نہیں۔ یہ "لا الہ الا اللہ" کہنے کے مترادف ہے۔
لطائف: سینے میں واقع لطیف مقامات
ذکر الٰہی کی مشق سینے میں واقع بعض مقامات یا جگہوں پر توجہ مرکوز کرکے کی جاتی ہے۔ ان لطیف نکات کو "لطائف" کے نام سے جانا جاتا ہے جو "لطیفہ" (کوئی لطیف یا غیر محسوس چیز) کی جمع ہے۔ لطا ئف تمام صوفی سلسلوں میں رائج ہیں، لیکن مختلف سلسلوں میں ان کی تعداد اور مقام قدرے مختلف ہو سکتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ تصوف کے باقی تمام سلسلے تقریباً ناپید ہو چکے ہیں سوائے سلسلۂ نقشبندیہ اویسیہ کے۔ لہٰذا، مناسب فائدہ صرف نقشبندی اویسی طریقہ کے ذریعہ لطائف پر عمل کرنے سے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔
روح کے لطائف
سلسلۂ نقشبندیه اویسیه میں روح کے پانچ لطائف ہیں۔ یہ سینے میں واقع ہیں۔ ان کے نام اور مقامات درج ذیل ہیں:۔
پہلا لطیفہ قلب: یہ سینے کے بائیں جانب، بائیں پستان کے ایک دو انچ نیچے واقع ہے۔
دوسری لطیفہ روح: یہ سینے کے دائیں جانب واقع ہے، پہلی لطیفہ کے بالکل بالمقابل۔
تیسری لطیفہ سری: پہلی لطیفہ کے اوپر، بائیں پستان سے 1-2 انچ اوپر
چوتھی لطیفہ خفی: یہ دوسری لطیفہ کے اوپر تیسری لطیفہ کے بالکل مخالف دائیں طرف ہے۔
پانچویں لطیفہ اخفا: چھاتی کے بیچ میں، چھاتی کی ہڈی پر واقع ہے۔
ان لطیف ہستیوں کو روح کے حصے سمجھا جا سکتا ہے۔ یہ اس دنیا سے نہیں بلکہ عالم امر سے ہیں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے:۔
وَيَسءلُونَكَ عنْ الرُّوحِ قُلْ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي
"وہ تم سے روح کے بارے میں پوچھتے ہیں، کہہ دو کہ روح اگر میرے رب کے امر سے ہے۔"
بنی اسرائیل 85
لہٰذا، یہ مقامات یا لطائف نہائیت وسیع ہیں، اور ان کی رسائی عالم امر تک ہے۔ یہ لطائف بیٹریوں یا کی طرح ہیں جس میں ذکر اللہ اور شیخ کامل کی توجہ کے ذریعہ اللہ کے انوارات حاصل اور ذخیرہ کئے جاتے ہیں۔ انوارات الٰہی کی بدولت ہی تزکیہ کا عمل ممکن ہوتا ہے اور سالک منازل سلوک طے کرتا ہے۔
جسم کے لطائف
روح کی مذکوره پانچ لطائف کے علاوہ جسم کے دو اور لطائف ہیں۔ ان کے نام اور مقامات درج ذیل ہیں:
چھٹا لطیفہ نفس: پیشانی پر واقع ہے۔
ساتواں لطیفہ سلطان الاذکار: پورے جسم کو ایک لطیفہ سمجھا جاتا ہے۔
ذکر کی مشق کے لیے لطائف کے ناموں کا جاننا ضروری نہیں ہے۔ لیکن ان کی جگہوں کا علم ہونا چاہیے۔
ذکر خفی شروع کرنے سے پہلے
حقیقی اسلامی تصوف و سلوک کی راہ پر چلنے ہونے کے لئے ایک کامل شیخ کی رہنمائی لازمی ہے۔ کہیں پڑھ کر یا کسی سے سن کرذکر کرنے سے سلوک طے نہ ہو سکے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ تصوف ایک انعکاسی اور القائی عمل ہے۔ انوارات الٰہی سینہ بہ سینہ منتقل ہوتے ہیں۔ ایک کامل شیخ (یا اس کا مقرر کردہ کوئی شخص) ہی آپ کے قلب کا تعلق ان انوارات سے جوڑ سکتا ہے، اورآپ کو مراقبات اور منازل سلوک طے کروا سکتا ہے۔ البتہ ہمارے مرشد اور حضرت غلام محمد مد ظلہ کی طرف سے ہر اس شخص کو ذکر شروع کر نے کی اجازت ہے جو اپنے تزکیہ اور اصلاح اور رضائے الٰہی کے حصول کے لئے ذکر کرنا چاہے۔
بہتر نتائج کے لیے درج ذیل ذکر کو کسی ایسے شخص کے ساتھ شروع کرنا چاہیے جو کچھ عرصے سے ذکر کر رہا ہو۔ آپ مولانا اللہ یار خان رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ مجاز حضرت غلام محمد مدظلہ العالی کے ساتھ آن لائین ذکر بھی جوائن کر سکتے ہیں ۔ اس سے ترقی بہت تیز ہو گی۔ اور حتمی فائدے کے لیے آپ حضرت جی سے ملاقات کریں اور دل مانے تو ان سے بیعت بھی کر لیں۔
ذکر اللہ ھُو ، اویسی طریقہ
اگر آپ مندرجہ ذیل طریقے سے ذکر کریں تو آپ تصوف کے کچھ احساسات و کیفیات کا تجربہ کر سکتے ہیں۔
ذکر کی جگہ
ذکر کرنے کے لئیےکسی ایسی جگہ کا انتخاب کریں جہاں کوئی مخل نہ ہو۔ قبلہ رخ بیٹھ جائیں۔ ضروری سمجھیں تو لائیٹ آف کر دیں۔آنکھیں اور منہ بند رکھیں اور ناک سے سانس لیں۔معمول سے چھوٹے سانس لیں۔صرف سانس کے ساتھ ذکر کریں۔ منہ سے کچھ نہ بولیں۔
ذکر کا طریقہ
تیسرا کلمہ، اعوذ باللہ اور بسم اللہ پڑھ کر ذکر شروع کریں۔
جب سانس اندر کھینچیں تو اسے اسم اللہ خیال کریں اور خیال ہی خیال میں اللہ کا نام پہلےلطیفہ سے اٹھائیں اور عرش معلیٰ تک لے جائیں۔
جب سانس باہر نکالیں تو اسے ھُو خیال کریں اور لطیفہ پر ھُو کی ضرب لگائیں۔
پہلے کے بعد دوسرے، تیسرے، اور دیگر لطائف پر بھی یہی خیال کریں کہ "اللہ " کا نام لطیفہ سے اٹھائیں اور واپس "ھُو" کی ضرب لطیفہ پر لگائیں۔
ہر لطیفہ پر تقریباً دو سے تین منٹ ذکر کریں۔ صرف سانس کے ساتھ ذکر کریں اور توجہ اللہ اور ھو پر مرکوز رکھیں۔
ذکر کے دوران جذب کا خیال رکھیں کہ انواراتِ الٰہی آپ کے لطائف میں جذب ہو رہے ہیں۔ ساتوں لطائف کرنے کے بعد پھر پہلے لطیفہ پر آ جائیں۔ کچھ دیر دوبارہ پهلا لطیفہ کرنے کے بعد سانس نارمل کرلیں، آنکھیں بند رکھیں اور مراقبہ کریں۔
مراقبہ
مبتدی کے لئیے مراقبہ یہی ہے کہ اپنے قلب پر خیال رکھے کہ اللہ اللہ کر رہا ہے۔ جذب کا خیال رکھے کہ انوارات لطائف میں جذب ہو رہے ہیں۔ اور اوپر عرش کی طرف خیال رکھے۔ کوشش کرے کہ ذکر اور مراقبہ کے دوران اللہ کے علاوہ کوئی اور خیال نہ آئے۔ اگر خیال بھٹک جائے تو اسے دو بارہ اللہ اور ھُو کی طرف لے آئیں-
آن لائین ذکر
ہماے مرشد حضرت جی غلام محمد روزانہ تین بار آن لائین ذکر کرواتے ہیں۔ خود کئے گئے 100 سیشن سے حضرت جی کا ساتھ کیا گیا ایک ذکر کا سیشن زیادہ موثر ہے۔ آن لائین ذکر زوُم پر کروایا جاتا ہے۔ ذکر میں شامل ہونے کے لئیے زُوم ڈائونلوڈ کریں اور ذکر کے ٹائیم پر یہاں کلک کریں۔
آن لائین ذکر کے تازہ ترین اوقات جاننے کے لئے واٹس ایپ009230304444017 پر میسج بھیجیں۔