Read more...
Read more...
ZIKR ALLAH - THE MOST POWERFUL WORSHIP
Zikr Allah has a fundamental position in acquiring the knowledge of Sufism. Remembrance of Allah has been declared as a means of purification in the Holy Quran (Qud Aflah Man Tazakka. Wadhikr Asma Rabbehi Fasli). Zikr is an act of worship that does not have a specific amount, times, or method.
Zikr can be performed while standing, reclining, lying or sitting down, walking, running or in any other condition. Therefore, objections that certain people may have against a certain method of Zikr are not valid objections. In fact, such objections tantamount to stopping people from Allah’s Zikr.
Dhikr Allah is an absolute act of worship enjoined in the verses of the Qur'an.
Quranic verses prove that the remembrance of God is obligatory, there are tens of verses that enjoin Allah’s Zikr. The commandment to remember Allah is reinforced by the injunction to perform Zikr in abundance. Zikr, as a worship, is absolute in terms of quantity and quality.
Being absolute in terms of quantity means that there is no fixed amount or limit of remembrance prescribed in Islam. And being absolute in terms of condition means that it is not confined to any particular condition. Whether it is performed individually or collectively, while sitting, standing or resting, every state or condition is included in the general injunction of the Quran.
Zikr is Distinct from Salah
The Qur'anic texts clearly prove that Zikr as a worship is distinct from Fardh and Nafl Salah (prayer). Allah SWT says:
(۱)فَاِذَا قُضِیَتِ الصَّلوٰۃُ فَانْتَشِرُوْا فِی الْاَرْضِ وَابْتَغُوْا مِنْ فَضْلِ اللّٰہِ وَاذْکُرُواللّٰہَ کَثِیْرًا۔ (الجمعۃ)
So when the prayers have been completed, walk on the earth, and seek favors from Allah, and keep on remembering Allah abundantly.
(۲) رِجَال’‘ لَا تُلْھِیْھِمْ تِجَارَۃ’‘ وَّ لَا بَیْع’‘ عَنْ ذِکْرِاللّٰہِ وَاِقَامِ الصَّلوٰۃِ۔ (النور)
These are the people whose trade does not distract from the remembrance of Allah and prayer.
(۳)فَاِذَا قَضَیْتُمُ الصَّلوٰۃَ فَاذْکُرُواللّٰہَ قِیَامًا وَّقُعُوْدًا وَّعَلیٰ جُنُوْبِکُمْ فَاِذَااطْمَاْئنَنْتُمْ فَاَقِیْمُوالصَّلوٰۃَ اِنَّ الصَّلوٰۃَ کَانَتْ عَلَی الْمُوْمِنِیْنَ کِتَابًا مَّوْقُوْتًا۔ (النساء)
Then when you have finished praying, remember Allah, whether standing or sitting or lying down, and when you are satisfied, start offering the prayer in accordance with the rules. Certainly prayer is obligatory on Muslims and is limited by time.
The first verse enjoins that when you finish praying, get busy in the business of the world and remember Allah much. It is obvious that the business of the world is separate from prayer, as is Zikr.
In the second verse, prayer is mentioned separately from the Zikr of Allah. The third verse enjoins Allah’s Zikr between the first and the last prayer. The Ayah mentions positions that are distinct from the postures of the prayer. Furthermore, it mentions that the prayer is limited by the times; and the condition of abundance with the remembrance of God is independent of time limits.
So, it is obvious that Zikr is a worship that is not just confined to prayers or Salah.
Zikr is Different from the Recitation of the Quran
The Holy Prophet (peace be upon him) said:
عَلَیْکَ بِتَلاَوَتِ الْقُرْاٰنِ ِ وَذِکْرِاللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ فَاِنَّہ‘ ذِکْر’‘ لَّکَ فِی السَّمَاء وَنُوْر’‘ لَّکَ فِی الْاَرْضِ۔
"Recite the Qur'an and remember Allah, because by doing so, you will be remembered in heaven, and there will be light for you in the earth.”
This hadith is like the will of the Prophet ﷺ which he ﷺ made to Hazrat Abu Dharr Ghaffari. It proves that:
(1) Recitation of the Qur'an and Dhikr of God are combined in one Hadith, which highlights the difference between the two. In this Hadith, Dhikr does not mean recitation of the Qur'an. Because the Holy Qur'an is mentioned with the word recitation. The word dhikr refers to the word of the Qur'an, not the recitation of the Qur'an.
(2) Not every person remembers the Holy Quran by heart. Memorizing or reciting the Holy Quran is Fard-e-Kifayah, not Fard-e-Ain, whereas Zikr (or Dhikr) is a compulsory duty (Fard-e-Ain) for all Muslims.
(3) Dhikr is obligatory in abundance, which the Holy Qur'an has made mandatory in all situations, and recitation of the Qur'an is not possible in every situation and at all times, such as in sleep, business, speaking, and defecation.
(4) Purpose and objective of Zikr is to get closer to the Being (Allah), so that the remembrance of the Name fades away and the Being remains in the heart. But the Qur'an mentions stories, proverbs, commandments, acts of worship, and everyday matters. Tthe purpose of reciting the Qur'an is to understand the commands, not that the Being remains in the heart and the commandments disappear.
This verse is worthy of consideration in connection with the above-mentioned number 4:
اُذْکُرْ رَبَّکَ فِیْ نَفْسِکَ اَیْ فِیْ قَلْبِکَ (روح المعانی)
“Remember your Lord in the soul and in the heart” (Rooh-ul-M’ani).
Therefore, when zikr is taken to mean spiritual and heartfelt zikr, it cannot mean the Qur'an, because the Qur'an is recited with the tongue, whether it is done in prayer (Salah) or outside of prayer. The prayer will not be performed if the Qur’an is recited in the heart.
Excess of Zikr Allah is Enjoined
In the Holy Qur'an, where the remembrance of God is commanded, there are many places with it. For example
(۱) یَآ یُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اذْکُرُواللّٰہَ ذِکْرًا کَثِیْرًا۔ (الاحزاب)
(۲) وَالذَّاکِرِیْنَ اللّٰہَ کَثِیْرًا۔ (الاحزاب)
(۳) لِمَنْ کَانَ یَرْجُو اللّٰہَ وَالْیَوْمَ الْاٰخِرَ وَذَکَرَاللّٰہَ کَثِیْرًا (الاحزاب)
(۴) یَآیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اِذَا لَقِیْتُمْ فِءَۃً فَاثْبُتُوْا وَاذْکُرُواللّٰہَ کَثِیْرًا لَّعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ۔ (الانفال)
(1) O people of faith, remember Allah often.
(2) Men who remember Allah in abundance
(3) The excellent example of the Prophet ﷺ for a person who fears the Hereafter and remembers Allah much.
(4) O people of faith, when you have an agreement to fight with a group, be firm and remember Allah much, I hope you will be successful.
Ibn Kathir while commenting on Azkarullah Zikra Kathir wrote:
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِیْ قَوْلِہٖ تَعَالیٰ اُذْکُرُوا اللّٰہَ ذِکْرًا کَثِیْرًا اِنَّ اللّٰہَ تَعَالیٰ لَمْ یَفْرَضْ عَلیٰ عِبَادِہٖ فَرِیْضَۃً اِلَّا جَعَلَ لَھَا حَدًّا مَّعْلُوْمًا ثُمَّ عَذَّرَ اَھْلَھَا فِیْ حَالِ الْعُذْرِغَیْرَ الذِّکْرِ فَاِنَّ اللّٰہَ تَعَالیٰ لَمْ یَجْعَلْ لَّہ‘ حَدًّا یَنْتَھِیْ اِلَیْہِ وَلَمْ یُعَذَّرْ اَحَدًا فِیْ تَرْکِہٖ اِلَّا مَغْلُوْبًا عَلیٰ تَرْکِہٖ فَقَالَ اُذْکُرُواللّٰہَ قِیَامًا وَقُعُودًا وَعَلیٰ جُنُوْبِکُمْ بِاللَّیْلِ وَالنَّھَارِ فِی السِّرِّ وَالْعَلَانِیَۃِ فِی الْبَرِّ وَالْبَحْرِ فِی السَّفْرِ وَالْحَضْرِ وَالْغِنیٰ وَالْفَقْرِ وَالسَّقْمِ وَالصِّحَۃِ وَعَلیٰ کُلِّ حَالٍ۔ ابن کثیر 3:495
Hazrat Ibn Abbas, may Allah be pleased with him, commented on the above-mentioned verse that there is no worship, except Zikr, that Allah Ta'ala has made obligatory on His servants without assigning a fixed limit, and from which He has not exempted anyone on account of sickness or disability. But the remembrance of God (Zikr-Allah) is such worship for which there is no upper limit and from which not even a disabled person is exempted. However, insanity or mental illness is a different matter. Hazrat Ibn Abbas RAA said: Remember Allah. Standing, sitting or lying down, night or day, heart or tongue, on land or sea, on a journey or in the city, in good or bad condition, in health or in sickness,do Zikr in all circumstances.
ذکر الٰہی
علم تصوف کے حصول میں ذکر اللہ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ ذکر اللہ کو قرآن کریم میں تزکیہ کا موجب قرار دیا گیا ہے (قد افلح من تزکیٰ۔ وذکر اسم ربہ فصلیٰ) ذکر بذات خود ایک فرض عبادت ہے جس کی کثرت کا حکم قران پاک کی بیسیوں آیات میں موجود ہے۔ ذکر ایک ایسی عبادت ہے جس کی کوئی خاص مقدار، اوقات، یا طریقہ متعین نہیں کیا گیا۔ یعنی کھڑے، بیٹھے، لیٹے، چلتے، پھرتے، دوڑتے، کسی بھی حالت میں ذکر الٰہی کیا جا سکتا ہے۔ اس لئیے کسی خاص طریقہ پر اعتراض کرنا اور اسے بدعت قرار دینا ایک بے جا اعتراض ہے، اور ذکر اٰؒلٰہی سے روکنے کے مترادف ہے۔
ذکرالٰہی ایک مطلق عبادت ہے جس کا آیاتِ قراآنی میں حکم ہے
آیات قرآنی سے ذکر الٰہی کا فرض ہونا ثابت ہے، بیسیوں آیتیں موجود ہیں، جن میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے کا حکم پایا جاتا ہے۔ اور یہ حکم کثرت کی قید سے ثابت ہے، البتہ کمیت اور کیفیت کے اعتبار سے مطلق ہے۔ کمیت کے اعتبار سے مطلق ہونے سے مراد یہ ہے کہ ذکر کی کوئی مقدار یا حد مقرر نہیں۔ یعنی اتنی مقدار میں ذکر کیا جائے۔ یا اتنا وقت ذکر کیا جائے۔ اور کیفیت کے اعتبار سے مطلق ہونے سے مراد یہ ہے کہ کسی خاص حالت کی قید نہیں، یعنی انفرادی ہو یا اجتماعی، قیام ہو یا قعود یا اضطجاع، پس جس نوعیت کا ہو اور جس کیفیت سے ہو، سب عموم نص میں داخل ہے۔ لہٰذا کسی خاص حالت یا نوعیت پر اصرار کرنا یا اعتراض کرنا کہ یہ طریقہ بدعت ہے بیجا اعتراض ہے، ایسا اعتراض ذکر الٰہی سے مانع ہونے کے مترادف ہے، ایسے شخص کے لئے وعید موجود ہے۔
اَلَّذِیْنَ یَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَیَبْغُوْنَھَا عِوَجًا اَیْ اَلَّذِیْنَ یَصُدُّوْنَ السَّالِکِیْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰہِ اَیْ اَلطَّرِیْقَ الْمُوْصِلَۃِ اِلَیْہِ تَعَالیٰ سُبْحَانَہ‘۔ وَیَبْغُوْنَھَا عِوَجَا بِاَنْ یَصِفُّوْنَھَا بِمَا یَنْفَرُ السَّالِکِ مِنْھَا مِنَ الزَّیْغِ وَالْمِیْلَ عَنِ الْحَقِّ کَاَ ھْلِ الْبِدْعَۃِ وَالرِّیَاءِ۔
(روح المعانی)
صاحب روح المعانی نے اس آیت کی تفسیر یوں کی ہے کہ جو لوگ سالکین کو اس طریق سے روکتے ہیں جو موصل الی الحق ہے اور اس میں کجی کا قصد کرتے ہیں۔ اس طرح کہ اس طریق کو اس رنگ میں بیان کرتے ہیں کہ سالک کو اس سے نفرت پیدا ہوجائے اور وہ طریق حق سے ہٹ جائے جس طرح بدعتی اور ریا کار کرتے ہیں۔
ذکر الٰہی کے مطلق ثابت ہونے کے بعد یہ اعتراض بھی بے جا ہوگا کہ ذکر سے مراد صرف فرض نماز تلاوت قرآن، تسبیح وتہلیل اور نوافل ہی ہیں، اور صوفیہ کا طریقہ ذکر جو مروجہ ضربات وغیرہ سے کیا جاتا ہے اس سے خارج ہے، چونکہ ذکر مطلق ہے، اس لئے تمام اذکار اور اذکار کی تمام صورتیں اسی کے افراد ہوں گے، نماز اور نوافل، تلاوت قرآن، استغفار، لاالٰہ الااللہ، اللہ موجود یا صرف اللہ، یا درود شریف اسی مطلق ذکر کے افراد ہوں گے۔
نماز کے علاوہ بھی ذکر کی کوئی صورت ہے
نصوص قرآنی سے نہایت وضاحت سے ثابت ہے کہ فرائض اور نوافل کے علاوہ بھی ذکر کی کوئی صورت ہے۔ کما قال تعالیٰ
(۱)فَاِذَا قُضِیَتِ الصَّلوٰۃُ فَانْتَشِرُوْا فِی الْاَرْضِ وَابْتَغُوْا مِنْ فَضْلِ اللّٰہِ وَاذْکُرُواللّٰہَ کَثِیْرًا۔ (الجمعۃ)
پس جب نماز پوری ہو چکے تو تم زمین میں چلو پھرو، اور اللہ سے روزی تلاش کرو، اور اللہ کو بکثرت یار کرتے رہو۔
(۲) رِجَال’‘ لَا تُلْھِیْھِمْ تِجَارَۃ’‘ وَّ لَا بَیْع’‘ عَنْ ذِکْرِاللّٰہِ وَاِقَامِ الصَّلوٰۃِ۔ (النور)
یہ وہ لوگ ہیں جنہیں تجارت بیع و شریٰ اللہ کی یاد اور نماز سے غافل نہیں کرتی۔
(۳)فَاِذَا قَضَیْتُمُ الصَّلوٰۃَ فَاذْکُرُواللّٰہَ قِیَامًا وَّقُعُوْدًا وَّعَلیٰ جُنُوْبِکُمْ فَاِذَااطْمَاْئنَنْتُمْ فَاَقِیْمُوالصَّلوٰۃَ اِنَّ الصَّلوٰۃَ کَانَتْ عَلَی الْمُوْمِنِیْنَ کِتَابًا مَّوْقُوْتًا۔ (النساء)
پھر جب تم نماز ادا کر چکو تو اللہ کی یاد میں لگ جاؤ، کھڑے بھی اور بیٹھے بھی اور لیٹے بھی، اور جب مطمئن ہو جاؤ تو نماز کو قاعدے کے موافق پڑھنے لگو، یقینا نماز مسلمانوں پر فرض ہے اور وقت کے ساتھ محدود ہے۔
پہلی آیت سے یہ ثابت ہے کہ جب نماز سے فارغ ہو جاؤ تو کاروبار دنیا میں مشغو ل ہو جاؤ اور اللہ کو کثرت سے یاد کرو۔ ظاہر ہے کہ دنیا کا کاروبار نماز سے جدا شے ہے، دوسری آیت میں ذکر الٰہی کے بعد نماز کا ذکر ہوا اور ان دونوں کو عطف اور معطوف کی صورت میں پیش کیا گیا۔ تیسری آیت میں اول اور آخر نماز کا بیان ہے، درمیان میں ذکر الٰہی کا بیان ہوا۔ اور ہر حالت میں ذکر کرنے کا حکم ہوا ہے جو نماز سے الگ ہے، اور نماز اوقات سے مقید ہے۔ اور ذکر الٰہی کے ساتھ کثرت کی قید منافی اوقات ہے، کیونکہ اوقات کی ایک حد متعین ہے۔ پس نماز کے علاوہ بھی ذکر الٰہی کی صورتیں ثابت ہوگئیں۔
تلاوت قرآن کے علاوہ بھی ذکر کی کوئی صورت ہے
قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ﷺ عَلَیْکَ بِتَلاَوَتِ الْقُرْاٰنِ ِ وَذِکْرِاللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ فَاِنَّہ‘ ذِکْر’‘ لَّکَ فِی السَّمَاء وَنُوْر’‘ لَّکَ فِی الْاَرْضِ۔
حضور اکرم ﷺ نے فرمایا کہ تلاوت قرآن کو لازم پکڑ اور ذکر الٰہی کر، کیونکہ اس سے آسمان میں تیرا ذکر ہوگا۔ زمین میں تیرے لئے نور ہوگا
یہ حدیث حضور ﷺ کی وصیت ہے جو آپﷺ نے حضرت ابو ذر غفاری ؓ کو فرمائی۔ اس سے ثابت ہواکہ
(۱)تلاوت قرآن اور ذکر الٰہی میں عطف ہے جس سے تغائر ثابت ہوا، پس ذکر سے مراد تلاوت قرآن نہیں۔ کیونکہ قرآن کریم کا پڑھنا لفظ تلاوت یا قرأت کے ساتھ بولا جاتا ہے، ہاں ذات قرآن پرلفظ ذکر بولا جاتا ہے مگر تلاوت قرآن پر نہیں (۲)قرآن مجید تو ہر آدمی کو یاد نہیں ہوتا اور قرآن کریم کایاد کرنا یا پورا پڑھنا فرض کفایہ ہے فرض عین نہیں اور ذکر سب مسلمانوں پر فرض ہے، کیونکہ مامور بہ ہے (۳)ذکر مقید ہے کثرت سے، جسے قرآن مجید نے تمام حالات میں لازمی قراردیا ہے، اور تلاوت قرآن ہر حالت میں اور ہر وقت ممکن نہیں جیسے نیند، کاروبار،جنب وبول وبراز کی حالت میں (۴) ذکر کی غرض و غایت وصال مسمیٰ ہے کہ ذکر اسم درمیان سے اٹھ جائے اور مسمیٰ دل میں رہ جائے مگر قرآن میں قصص، امثال، احکام، عبادات و معاملات کا ذکر ہے، اور قرآن کی تلاوت سے مقصد یہ ہوتا ہے کہ احکام سمجھے جائیں، یہ نہیں کہ مسمیٰ ہی دل میں رہ جائے اور احکام اٹھ جائیں۔
مذکورہ بالا نمبر ۴ کے سلسلے میں یہ آیت قابل غور ہے: اُذْکُرْ رَبَّکَ فِیْ نَفْسِکَ اَیْ فِیْ قَلْبِکَ (روح المعانی)
پس جب ذکر سے مراد ذکر روحی قلبی لیا گیا تو اس سے مراد قرآن نہیں ہو سکتا، کیونکہ قرانی احکام کی تلاوت کا تعلق زبان سے قرأت کرنے سے ہے خواہ نماز میں کی جائے یا نماز سے خارج اور صرف قلب سے قرآن کی تلاوت کرنے سے نماز ادا نہ ہوگی۔
ذکر کثیر مامور بہ ہے
قرآن مجید میں جہاں ذکر الٰہی کا حکم دیا گیا ہے اکثر مقامات پر اس کے ساتھ کثیر کی صفت موجود ہے۔ مثلاً
(۱) یَآ یُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اذْکُرُواللّٰہَ ذِکْرًا کَثِیْرًا۔ (الاحزاب)
(۲) وَالذَّاکِرِیْنَ اللّٰہَ کَثِیْرًا۔ (الاحزاب)
(۳) لِمَنْ کَانَ یَرْجُو اللّٰہَ وَالْیَوْمَ الْاٰخِرَ وَذَکَرَاللّٰہَ کَثِیْرًا (الاحزاب)
(۴) یَآیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اِذَا لَقِیْتُمْ فِءَۃً فَاثْبُتُوْا وَاذْکُرُواللّٰہَ کَثِیْرًا لَّعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ۔ (الانفال)
(۱) اے اہل ایمان تم اللہ تعالیٰ کو کثرت سے یاد کیا کرو۔
(۲) اللہ تعالیٰ کو کثرت سے یاد کرنے والے مرد
(۳) حضور ﷺ کا عمدہ نمونہ اس شخص کے لئے جو روز آخرت سے ڈرتا ہو اور کثرت سے ذکر الٰہی کرتا ہو۔
(۴) اے اہل ایمان جب تم کو کسی جماعت سے مقابلہ کا اتفاق ہوا کرے تو ثابت قدم رہو اور اللہ کا کثرت سے ذکر کرو، امید ہے کہ تم کامیاب ہو۔
ابن کثیرنے اذکرواللہ ذکرا کثیرا کی تفسیر کرتے ہوئے لکھا ہے:
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِیْ قَوْلِہٖ تَعَالیٰ اُذْکُرُوا اللّٰہَ ذِکْرًا کَثِیْرًا اِنَّ اللّٰہَ تَعَالیٰ لَمْ یَفْرَضْ عَلیٰ عِبَادِہٖ فَرِیْضَۃً اِلَّا جَعَلَ لَھَا حَدًّا مَّعْلُوْمًا ثُمَّ عَذَّرَ اَھْلَھَا فِیْ حَالِ الْعُذْرِغَیْرَ الذِّکْرِ فَاِنَّ اللّٰہَ تَعَالیٰ لَمْ یَجْعَلْ لَّہ‘ حَدًّا یَنْتَھِیْ اِلَیْہِ وَلَمْ یُعَذَّرْ اَحَدًا فِیْ تَرْکِہٖ اِلَّا مَغْلُوْبًا عَلیٰ تَرْکِہٖ فَقَالَ اُذْکُرُواللّٰہَ قِیَامًا وَقُعُودًا وَعَلیٰ جُنُوْبِکُمْ بِاللَّیْلِ وَالنَّھَارِ فِی السِّرِّ وَالْعَلَانِیَۃِ فِی الْبَرِّ وَالْبَحْرِ فِی السَّفْرِ وَالْحَضْرِ وَالْغِنیٰ وَالْفَقْرِ وَالسَّقْمِ وَالصِّحَۃِ وَعَلیٰ کُلِّ حَالٍ۔ ابن کثیر 3:495
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے اس مذکورہ آیت کی تفسیر فرمائی کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر کوئی ایسی عبادت فرض نہیں فرمائی جسکی حد مقرر نہ ہو اور اس میں ایک معذور آدمی کا عذر قبول نہ فرمایا ہو۔مگر ذکر الٰہی ایسی عبادت ہے جس کی کوئی حد مقرر نہیں فرمائی اور نہ کسی کو ترک ذکر پر معذور فرمایا۔ ہاں جو مغلوب الحال ہو اس کا معاملہ جدا ہے، اور فرمایا اللہ کا ذکر کرو۔ کھڑے ہو، بیٹھے ہو یا لیٹے ہو، رات ہو یا دن، دل سے ہو یا زبان سے، خشکی پر ہو یا سمندر میں، سفر میں ہو یا حضر میں، خوش حال ہو یا عسیر الحال، تندرست ہو یا بیمار، ہر حال میں ذکر کرو۔ (اکل و شرب، جنب و طہر، بیع و شریٰ، خواب و بیداری)