Articles

Importance of Zikr

Importance of Zikr

ذکر اللہ کی اہمیت

ذکر اللہ کی اہمیت کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہو سکتا ہے، کہ اللہ تعالیٰ اپنے پیغمبر ﷺ سے فرما رہے ہیں کہ جو ہماری یاد سے منہ پھیرے، تو آپ بھی اس سے رخ انور پھیر لیجئیے۔ جس سے پیغمبر منہ پھیر لے، اس کے پاس باقی کیا بچا؟ ذکر اللہ اتنی اہم عبادت ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبروں تک کو اس کی تلقین کی، اور اسے دائمی فلاح کا باعث قرار دیا، جیسا کہ سورۃ الاعلیٰ میں ہے، کہ فلاح پا گیا وہ شخص جس نے اپنا تزکیہ کیا، اور اللہ کے نام کا ذکر کرتا رہا، پھر نماز کا پابند ہو گیا۔

ذکر وہ واحد عبادت ہے کہ جب آپ اللہ کو یاد کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ بھی آپ کو یاد فرماتے ہیں (فذکرونی، اذکرکم)۔ ذکر اللہ پر ہی تزکیہ کا دارومدار ہے، جس کا اہتمام تمام صوفی سلاسل میں کیا جاتا ہے۔ البتہ یہ الگ بات ہے کہ موجودہ دور میں اصل اور حقیقی تصوف نایاب و ناپید ہے۔ ہماری جماعت اور سلسلہ اویسیہ کا طریقہ ذکر انتہائی سادہ اور آسان ہے۔ کیونکہ اویسیہ ایک روحانی سلسلہ ہے، اس لئیے آپ اپنے طور پر ذکر کر کے بھی کسی نہ کسی حد تک فائیدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ مخلصانہ گزارش ہے کہ اللہ کا ذکر کیجئیے اور اسے اپنے معمولات کا حصہ بنائیے۔ 

 

Related Articles