Hazrat Ghulam Muhammad MZA

Hazrat Ghulam Muhammad MZA

Khalifa Majaz of Hazrat Maulana Allah Yar Khan RA

Hazrat Ghulam Muhammad MZA (Major Retd) is the successor of Sheikh Allah Yar Khan Rahmatullah Alaih and the leader and Murshed of our Jamaat. It was 1974 when Hazrat Maulana Allah Yar Khan (RA), who is the last Shaikh of the Owaisiah Sufi order, presented a list of names in the court of the Holy Prophet ﷺ from which the authorized successors of Silsila Naqshbandia Awaisiah were to be selected, Hazrat Ghulam Muhammad’s name was not included in that list, as it had been only four years since he had joined the Silsila. According to tradition, Prophet Muhammad (peace be upon him) erased some of the names from the list, and then inscribed the name of Hazrat Ghulam Muhammad in that list with his blessed finger. At the time of this writing, Hazrat Jee has been following the path of Tasawuf and Sulook for 52 years and has been the source of spiritual purification for thousands of seekers.

Hazrat Jee’s Love and Respect for His Murshed

Major Sahib was in Quetta those days. His Murshed Hazrat Maulana Allah Yar Khan (RA)  informed him through a letter that he had been appointed as a successor (Khalifa Majaz). “When you visit your home (near Mianwali), come to me to get your Kharqa (a turban that signifies his authorization)”. When Major Sahib went to his Murshed to get the Kharqa, Hazrat Jee Rehmatullah Alaih asked him, "Son, which act of yours is so appreciated in the Prophet's court (that the Holy Prophet ﷺ wrote your name in the list and granted you Successorship)?" Major Sahib says that he started crying and replied, “Hazrat, our state is such that we even urinate while standing (because he wore a starched uniform in the army and could not sit down to urinate). What good act can I do? But there is one thing. If you give me the command right now to start walking towards the north, I will start walking and continue until death takes me or until your command stops me.” Hazrat Rehmatullah Alaih said that now he understood. “It is your faith and devotion to your Sheikh, for which you have been blessed with Khilafat.”

The Life of an Accomplished Wali Allah

The whole life of Hazrat Ghulam Muhammad is a practical example of following his Sheikh. When he retired from the Army, he removed the sofas from the house and replaced them with cots, because that is how the life of his Sheikh was. He did not install an electric  motor in his house to pump water, but used a hand pump like his Shaikh. Despite the availability of gas, he still uses firewood to cook at home because that is what his Sheikh used to do. Hazrat Jee Ghulam Muhammad spent his whole life in a shack because his Sheikh's lifestyle was like that. He says that he forgot to drive because his Sheikh didn't know how to drive. Throughout his life, he has consumed the simplest, halal and clean food himself and fed the same to his children. For more than 52 years, teaching and performing dhikr and meditation, Tahajjud, crying before Allah, fasting and salat, recitation of the Holy Quran, and abundance of Durood Sharif are included in the daily routine of Hazrat Ji. In order to pay spiritual attention to companions, he frequently takes tough journeys. Together with different companions or alone, he visits his Murshid's grave more or less 40 to 50 times a year and spends the night there. Since 2012, Sunnah Itikaf at Murshidabad is also included in his routine. 

Fortunate People

Those lucky people who have been in the company of Hazrat Ji Major Ghulam Muhammad MZA, know that it is not possible to express the praise of Hazrat in words. Very simple, mild-mannered, meek, sincere, and loving, free from worldly greed, a practical role model of the life of his murshid and a true Wali Allah, Hazrat is undoubtedly the sign of Allah in this dark age and and a beacon for many who seek the Truth. May Allah extend the life of Hazrat and grant him health and higher stations. Amen.

حضرت جی میجر غلام محمد مدظله العالی

حضرت میجر (ریٹائرڈ) غلام محمد مدظلہ العالی سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے شیخ حضرت مولانا اللہ یار خان رحمۃ اللہ کے خلیفہ مجاز ہیں۔  یہ 1974 کی بات ہے، حضرت اللہ یار خان رحمۃ اللہ علیہ نے کچھ ساتھیوں کے نام دربار نبوی  ﷺ میں پیش کئے، جن میں سے سلسلہ عالیہ کے خلفاء مجازین کا انتخاب ہونا تھا۔میجر صاحب کا نام اس فہرست میں موجود نہ تھا۔ نبی کریم ﷺ نے ان میں سے کچھ نام حذف فرما دئیے، اور پھر اپنی انگشت مبارک سے حضرت غلام محمد کا نام اس فہرست میں لکھ دیا۔ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے تمام پرانے ساتھی اس واقع کے گواہ ہیں۔ اس وقت میجر صاحب کی حضرتؒ سے ملاقات کو قریباً4  سال کا عرصہ گزر چکا تھا۔ آج حضرت غلام محمد مدظلہ 52سال سے راہ تصوف و سلوک پر عمل پیرا ہیں اور ہزاروں افراد کے تزکیہ نفس کا وسیلہ بن چکے ہیں۔


شیخ سے محبت اور عقیدت

میجر صاحب ان دنوں کوئٹہ میں تھے۔ حضرتؒ نے خط کے ذریعے آپ کو اطلاع دی، کہ آپ خلیفہ مجاز بن گئے ہیں، جب گھر آئیں تو اپنا خرقہ لے جائیں۔ جب خرقہ لینے پہنچے تو حضرتؒ نے پوچھا، کہ بیٹا، تمہارا کون سا عمل ایسا ہے جو دربار نبوی میں اتنا مقبول ہے؟ میجر صاحب فرماتے ہیں کہ حضرت جی کی یہ بات سن کر میں رونے لگا۔ کہا، کہ حضرت، ہم کھڑے ہو کر رفع حاجت کرنے والے بھلا کیا عمل کریں گے (کیونکہ آرمی میں تھے، تو کلف والی پتلون پہن کر سنت طریقہ سے رفع حاجت کرنا محال تھا)،مگر ایک بات ضرور ہے۔ اگر آپ ابھی مجھے حکم دیں کہ شمال کی طرف منہ کر کے چلنا شروع ہو جاؤ تو میں چل پڑوں گا، اور اس وقت تک چلتا رہوں گا جب تک کہ موت مجھے نہ آ لے، یا پھر آپ کا حکم نہ آ جائے۔یہ سن کر حضرتؒ نے فرمایا، کہ اب سمجھ میں آیا، کہ یہ تمہاری شیخ سے عقیدت ہے جس کا یہ صلہ ملا ہے۔


ایک کامل ولی اللہ کی زندگی

حضرت غلام محمد کی پوری زندگی اپنے شیخ کی اتباع کا ایک عملی نمونہ ہے۔ جب ریٹائر ہو کر آئے تو گھر سے صوفے نکال دئیے اور بان کی چارپائیاں رکھ لیں، کہ شیخ کا رہن سہن ایسا ہی تھا۔ گھر میں موٹر نہیں لگوائی، بلکہ ہینڈ پمپ استعمال کیا۔ گیس مہیا ہونے کہ با وجود آج تک  گھر میں لکڑیوں پر ہی کھانا  پکایا کیونکہ ان کے شیخ ایسا ہی کرتے تھے۔ ایک جھونپڑے میں ساری عمر گزار دی کیونکہ شیخ کا رہن سہن ایسا ہی تھا۔ڈرائیونگ بھلا دی کیونکہ شیخ کو ڈرائیونگ نہیں آتی تھی۔ سادہ ترین، حلال و طیب غذا خود بھی کھائی اور بچوں کو بھی وہی کھلائی۔ 52 سال سے ذکر اور مراقبات کرنا اور کروانا، تہجد، گریہ وزاری، صوم و صلوٰۃ، تلاوت کلام پاک، اور کثرت درود شریف حضرت جی کے روز مرہ معمولات میں شامل ہیں۔ ساتھیوں کو توجہ دینے کے لئیے کٹھن سے کٹھن سفر اختیار کر لیتے ہیں۔ مختلف ساتھیوں کے ہمراہ یا اکیلے، اپنے مرشد کے پاس کم و بیش سال میں 40 سے 50 بار حاضری دیتے ہیں اور رات وہیں گزارتے ہیں۔2012 سے مرشد آباد میں سنت اعتکاف کا بھی معمول ہے۔


خوش قسمت لوگ

جو خوش قسمت لوگ حضرت جی میجر غلام محمد کی معیت میں رہے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ حضرت کی تعریف الفاظ میں بیان ہونا ممکن نہیں۔ انتہائی سادہ، نرم مزاج، حلیم الطبع، مخلص، اور محبت کرنے والے، دنیا کی لالچ و طمع سے پاک، اپنے مرشد اور ایک سچے ولی اللہ کی زندگی کا ایک عملی رول ماڈل، حضرت بلا شبہ اس تاریک دور میں اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہیں، اور بہت سے بھٹکے ہوؤں کے لئیے مشعل راہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ حضرت کی عمر دراز کرے اور انہیں صحت اور بلند تر منازل عطا کرے۔ آمین۔