Articles

Allah Guides to His Light...

Allah Guides to His Light...

 "Allah is the Light of the heavens and the earth...Allah guides to His Light whom He wills." [Al-Noor : 35]

اَللّٰہُ نُوْرُالسمٰوٰتِ وَاْلاَرْض۔۔۔ یَھْدِیْ اللّٰہُ لِنُوْرِہِ مَنْ یَّشَاء 

(اللہ آسمانوں اور زمینوں کا نور ہے۔۔۔۔وہ جسے چاہتا ہے اپنے نور کیطرف لے آتاہے)

بیالیس سالوں سے میں سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ سے منسلک ہو کے اللہ اللہ کر رہا ہوں اور تحدیث نعمت کے طور پر عرض ہے کہ ہر سال لیلتہ القدر کو پاتا ہوں۔ شام کو ذکر کرنے کی غرض سے جب بیٹھتا ہوں اور آنکھیں بند کرتا ہوں تو فضاء کو روشن دیکھتا ہوں۔ جب رمضان المبارک کی رات آتی ہے تو فضا کئی گنا زیادہ روشن نظر آتی ہے اور جس رات کو شب قدر ہوتی ہے وہ رات رمضان المبارک کی باقی راتوں سے کئی گنا زیادہ روشن نظر آتی ہے۔ تجلیات باری کا نزول بتاتا ہے کہ آج لیلتہ القدر ہے اور جیسا کہ مشہور ہے کہ یہ آناً فاناً آتی اور ختم ہو جاتی ہے ایسا ہرگز نہیں۔ لیلتہ القدر کی رات کو تجلیات باری کا نزول ساری رات رہتا ہے اور جاگنے والے خوش نصیب اپنی اپنی استعداد کے مطابق دامن بھرتے ہیں اور سیر ہو کے مستفیض ہوتے ہیں۔ 

(حضرت میجر ریٹائرڈ غلام محمد قدس سرہ)

Related Articles