Articles

A Debate 'on' the Nile River

A Debate 'on' the Nile River

 

معراج شریف کے موضوع پر ایک مناظرے کا احوال

 

حضرت محمد بن ادریس شافعیؒ کہا کرتے تھے کہ انہوں نے بیس سال تک صوفیوں کی صحبت اٹھائی۔ مصر میں رہائش اختیار کر رکھی تھی حالانکہ ان کا پیدائشی شہر غزہ (فلسطین) تھا۔ یہ دوسری صدی ہجری کا واقعہ ہے کہ آپ کا دریا کے کنارے کسی شہر میں یہودیوں اور نصرانیوں کے ساتھ مناظرہ ہوا۔ موضوع تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا معراج روحانی تھا کہ جسمانی۔ امام شافعی کے پیش کردہ تمام دلائل کو انہوں نے رد کر دیا۔ وہ بضد تھے کہ معراج روحانی تھا جسمانی نہیں۔ جب امام شافعی نے دیکھا کہ یہ لوگ اس طرح ماننے والے نہیں تو انہوں نے مصلّٰے اٹھایا اور دریائے نیل کی جانب چل پڑے کہ اب مناظرہ دریائے نیل پر ہوگا۔ وہ دریا کہ کنارے رکے نہیں بلکہ اسی طرح پانی پر چلتے گئے اور دریا کے عین وسط میں پانی پر مصلّٰے ڈال کر بیٹھ گئے کہ آؤ اب مناظرہ یہاں پانی پر ہو گا۔ مخالفین وہاں کیسے جاتے اور مناظرہ کرتے۔ اب ان کو ماننا پڑا کہ واقعی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا معراج پر تشریف لے جانا روحانی نہیں بلکہ جسمانی تھا۔ جب کوئی بھی دریا میں ان تک نہ پہنچا تو امام شافعی اسی طرح پانی پر چل کے واپس آگئے۔

 

Related Articles