Hazrat Maulana Allah Yar Khan Rehmatullah Alaih

Click here for English

 ختمِ خواجگان حضرت مولانا اللہ یار خان رحمۃ اللہ علیہ۔ 1904-1984

حضرت مولانا اللہ یار خانؒ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے آخری شیخ ہیں۔ آپ کے اپنے ارشادات کے مطابق ان کے بعد حضرت امام مہدیؑ کے آنے تک کوئی اور شیخ سلسلہ نہیں آئے گا، البتہ آپ کے خلفاء مجازین آپ کا فیض سالکین تک پہنچاتے رہیں گے۔

اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے حضرت مولانا اللہ یار خان کو حیرت انگیز روحانی قوت اور بلند ترین منازل عطا فرمائے جن کی نظیر تصوف اسلامی کی تاریخ میں ملنا محال ہے۔ آپ کے ہزاروں شاگرد حضور اکرم ﷺ کے دست اقدس پر روحانی بیعت سے شرفیاب ہوئےاور آج ان کی زندگیاں زہد و تقویٰ اور اتباع سنت و شریعت کی منہ بولتی مثالیں ہیں۔آج دنیا بھر میں لاکھوں لوگ آپ کے سکھائے ہوئے، بلکہ یوں کہنا چاہئیے کہ دوبارہ یاد دلائے ہوئے طریقہ سے ذکر کر رہے ہیں۔ آپ کا منصب صدیق ہے اور آج سارا عالم آپ سے مستفیض ہو رہا ہے۔ حضرت مولانا اللہ یار خانؒ کا فیض ظلمت کے اس دور میں بھی حق کے متلاشی اہلیانِ اخلاص کے دلوں کو منور کر رہا ہے۔

 ویب سائٹ کے اس حصے میں حقیقی تصوف و سلوکِ اسلامی کے بارے میں حضرت مولانا اللہ یار خانؒ کی تعلیمات سے اقتباسات موجود ہیں۔ یہاں آپ حضرت جی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب دلائل السلوک پڑھ سکتے ہیں، ان کی آڈیو ریکارڈنگ سن سکتے ہیں، اور اقوال زریں پڑھ سکتے ہیں۔

 

Hazrat Maulana Allah Yar Khan (RA)

Hazrat Maulana Allah Yar Khan Rehmatullah Alaih is the last Shaykh of Silsila Naqshbandia Awaisiah (also written as Naqshbandiah Owaisiah). He will spiritually command the esteemed Silsila Owaisia until the arrival of Imam Mehdi (AS). 

Allah SWT has blessed Hazrat Allah Yar Khan (RA) with immense spiritual power and highest stations، the like of which are hard to find in the history of true Islamic Tasawwuf & Sulook. Hundreds of thousands of people have benefited from him spiritually, and are spread across the globe, living their lives in the Love of Allah and the conformance of Shariah. Thousands of his followers have been blessed with Ruhani Baet at the esteemed hands of the Holy Prophet ﷺ. His Mansab is Siddiq and the whole world is drawing Faiz from his glorious chest. His spiritual beneficence lights the hearts of those who seek the Truth in these dark times.

This section features parts of Maulana Allah Yar Khan's teachings about true Islamic Tasawwuf and Sulook, including his book Dalail-as-Salook, his important sayings and quotes, and his audio recordings.