Chain of Succession (Shajra) Silsila Awaisia

Rate this item
(3 votes)

Silsila Naqshbandia Awaisia - True Shajra Mubarik

(Click here for ENGLISH)

 

سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا اصل اور حقیقی شجرہ مبارک

سلسلہ اویسیہ ایک روحانی سلسلہ ہے جو قبر سے چلتا ہے۔ نقشبندیہ کا لفظ اس لئیے استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اس سلسلہ میں طریقہء ذکر اور لطائف سلسلہ نقشبندیہ والے ہیں، اور اویسیہ کا مطلب یہ ہے کہ اس سلسلہ میں روح سے فیض لیا جاتا ہے اور دیا جاتا ہے۔ دوسرے سلاسل تصوف متصل ہوتے ہیں، یعنی ایک زندہ شخص دوسرے کو خلافت دیتا ہے، اور وہ دوسرا شخص اپنی زندگی میں ہی تیسرے کو، اور اس طرح سلسلہ آگے چلتا ہے۔ جبکہ اویسیہ سلسلہ دنیا میں ہمیشہ نہیں رہتا، بلکہ کچھ عرصہ دنیا میں پھیلنے کے بعد دوبارہ معدوم ہو جاتا ہے اور برزخ میں چلا جاتا ہے۔ دنیا میں اس کا کوئی آدمی باقی نہیں رہتا، اور اس طرح کئی کئی سو سال گزر جاتے ہیں۔ پھر ایک شخص کو اللہ تعالیٰ پیدا فرماتے ہیں، جو اس سلسلہ کو برزخ سے نکال کر دنیا میں دوبارہ متعارف کرواتا ہے۔ وہ شخص شیخ سلسلہ کہلاتا ہے، جو براہ راست اپنے سے پچھلے شیخ سلسلہ کی قبر اور روح سے فیض حاصل کرتا ہے۔ سلسلہ اویسیہ کے شجرہ مبارک میں صرف شیخ سلسلہ کا نام لکھا جاتا ہے۔ البتہ شیخ سلسلہ اپنی امداد کے لئیے خلفا یا مجازین متعین کر سکتا ہے، لیکن وہ خلفاء یا مجازین شیخ سلسلہ نہیں ہوتے اور ان کے نام شجرہ مبارک میں نہیں لکھے جاتے۔

سلسہ نقشبندیہ اویسیہ کا اصل اور حقیقی شجرہ مبارک اس طرح ہے:۔

 

شجرہ میں ابہام اور اس کی وجہ

بد قسمتی سے سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ مختلف جماعتوں میں تقسیم ہو چکا ہے اور ہر جماعت نے اپنے شیخ کا نام شجرہ مبارک میں لکھ دیا ہے۔ محمد اکرم اعوان کے مرید اس بات پر مصر ہیں کہ ان کے پیر شیخ سلسلہ ہیں، اور میجر احسن بیگ صاحب اور بنیاد حسین شاہ صاحب کی جماعت نے تو دو نئے نام شجرہ میں ڈال دئیے ہیں۔ یہ تو حضرت جی کے خلفاء ہیں، لیکن بعض ایسے ظالم بھی ہیں جنہوں نے حضرت سے اجازت نہ ہونے کے باوجود اپنی چھوٹی چھوٹی ڈیڑھ اینٹ کی مسجدیں بنا رکھی ہیں، اور ہر شخص پیر بنا بیٹھا ہے۔ حضرت جیؒ کے الفاظ میں ہر کوئی اپنے آپ کو ہادی اور مہدی سمجھتا ہے، جبکہ حقیقت میں وہ ضال اور مضل (یعنی گمراہ اور گمراہ کرنے والا) ہے۔

بہر حال، یہ کسی طرح بھی ممکن نہیں کہ پچھلے 1500 سال میں تو صرف 10 نام شجرہ مبارک میں لکھے جائں، اور اچانک 8-10 نام اور اس میں شامل ہو جائں۔ ہر شیخ سلسہ کے خلفاء تھے، لیکن ان خلفاء کے نام شجرہ میں نہیں ہیں۔ اسی طرح بعض لوگ سوال کرتے ہیں کہ مولانا عبدلرحیمؒ کا نام شجرہ میں کیوں نہیں۔ اس کا جواب یہ ہے کہ مولانا عبدالرحیمؒ نے حضرت اللہ یار خانؒ کا برزخ میں رابطہ کروایا تھا، لیکن وہ شیخ سلسلہ نہیں ہیں، اسی طرح ہر دور میں ہر شیخ سلسلہ کا رابطہ کسی نہ کسی نے کروایا ہو گا، تو پھر ان رابطہ کروانے والوں کے نام کہاں ہیں؟

True Chain of Transmission - Silsila Naqshbandia Awaisia

Silsila Naqshbandia Owaisia is a spiritual Order that is controlled from the Barzakh, the world between this one and the next. The Naqshbandia portion of its name depicts that in this Sufi Order, the method of Zikr is the same as that in Naqshbandi Silsila. And the Awaisia portion means that in this Silsila, the Faiz (spiritual benefit) is acquired/dispensed from/to the spirit, or the grave. The other Sufi Orders are connected in this world, whereas the Awaisia Silsila is "disconnected" in the worldly sense. The Awaisi Silsila spreads, diminishes and disappears from the world for centuries, but it's Faiz keeps flowing in the Barzakh. Then, after several centuries, Allah SWT sends a person who extracts this Sufi Order from Barzakh and reintroduces it into this world. That person is known as Shaykh-e-Silsila.

Only the names of the Shaykh-e-Silsila are written in the esteemed Chain of Succession. That's why each name on this list has a gap of 300-400 years from the previous one. The Shaykh-e-Silsila can appoint his Khulfa or Majazeen (deputies) to assist him with his mission, but the names of those Khulfa don't appear on the Succession List.

The esteemed Shajra of Silsila Naqshbandia Owaisia is as follows.

  1. Hazrat Muhammad Rasool Allah Sal-Allahu Alaih Wasallam
  2. Hazrat Abu Bakr Siddique Razi-Allah Anhu
  3. Hazrat Hassan Basri Rehmatullah Alaih
  4. Hazrat Daood Tai Rehmatullah Alaih
  5. Hazrat Junaid Baghdadi Rehmatullah Alaih
  6. Hazrat Ubaidullah Ahrar Rehmatullah Alaih
  7. Hazrat Abdur Rahman Jami Rehmatullah Alaih
  8. Hazrat Abu Ayub Muhammad Saleh Rehmatullah Alaih
  9. Hazrat Sultan-ul-Arifeen Allah Deen Madni Rehmatullah Alaih
  10. Hazrat Maulana Allah Yar Khan Rehmatullah Alaih